10 اگست 2017 - 18:10
ایرانی دارالحکومت کے نئے میئر کا انتخاب

ایرانی دارالحکومت تہران کی پانچویں اسلامی کونسلز کی اراکین کی جانب سے 'محمد علی نجفی' کو تہران کے نئے میئر کے طور پر منتخب کرلیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی دارالحکومت تہران کی پانچویں اسلامی کونسلز کی اراکین کی جانب سے 'محمد علی نجفی' کو تہران کے نئے میئر کے طور پر منتخب کرلیا گیا.

محمد علی نجفی اس وقت ایرانی صدر کے معاون خصوصی اور اقتصادی امور پر حکومتی کوآرڈینیٹر ہیں. وہ اس سے پہلے اہم عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، تہران کی اسلامی کونسلز نے نئے میئر کے انتخاب کے لئے 7 امیدواروں سے اپنے آئندہ لائحہ عمل اور مقاصد کی تفصیلات مانگی تھیں.

7 امیدواروں میں سے دو امیدوار نئی ایرانی حکومت میں قلمدان سنبھالنے پر میئر کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے جبکہ یہ مقابلہ محمد علی نجفی، محترمہ الھہ کولایی، محسن مہر علیزادہ، سید حسن مرعشی اور محمد علی افشانی کے درمیان رہا.

تہران کی پانچویں اسلامی کونسلز نے محمد علی نجفی کے آئندہ لائحہ عمل کا جائزہ لیتے ہوئے آج ایک انتخاباتی عمل کے ذریعے ان کو تہران کے نئے میئر کے طور پر منتخب کرلیا.

محمد علی نجفی کے بطور میئر تہران کی باضابطہ سرگرمی کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا.

محمد باقر قالیباف تہران کے سبکدوش ہونے والے میئر ہیں جنہوں نے 12 سال اس منصب پر فائز رہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲